اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، محمد عامر اور عرف توتلا کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزادی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر عرف توتلا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور اسے رینجرز نے 11مارچ 2015کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھااور اس کی نشاندہی پر ملزم مشہود احمد انصار ی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169